فیسٹیول لہور لہوراے میں بچوں کے پھول جیسے چہرے مسکراہٹوں سے کھل اٹھے۔
لہور لہوراے جیسا فیسٹیول تاریخ میں انمٹ نقوش ثبت کر رہا ہے۔ بچوں کو پنجاب کے ادب وثقافت،تہذیب و تمدن سے آگاہ کرناعظیم مشن ہے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ادبی وثقافتی فیسٹیول لہور لہور اے میں الحمراء میں بچوں کے پروگرامز پپٹ شواور میجک شو کا انعقاد کیا گیا۔جس میں آرٹسٹوں نے پرفارم کیا تو بچوں کے پھول جیسے چہرے مسکراہٹوں سے کھل اٹھے۔پروگرام کا مقصد بچوں کو بذریعہ آرٹ معیاری تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرہ کا بہترین حصہ بننے کے لئے تیار کرنا تھا۔پپٹ اور میجک شوز کے لئے بچے بڑی بے تابی سے انتظار کررہے تھے،جسمیں شرکت کے لئے بچوں نے خوب لطف اٹھایا۔ بچے اپنے والدین کے ساتھ الحمراء آئے اور محبتوں کے کارواں کا حصہ بنے۔فیسٹیول لہور لہوراے میں ہر عمر کے افراد کی تفریح کے لئے پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں۔ بچوں کے پروگرامز ہفتہ اور اتوار کوبھی الحمراء میں شام 4 بجے پیش کئے جائیں گے۔واضح رہے آج کے سوشل میڈیا کے دور میں بچوں کو پنجاب کے ادب وثقافت،تہذیب و تمدن سے آگاہ کرنا ایک عظیم مشن ہے جسے حکومت پنجاب بڑی خوبی نے آگے بڑھا رہی ہے۔ بچوں کو ابتدائی عمر سے ہی اپنی اقدار کا درس دیا جا رہا ہے، بچوں کو اپنے اسلاف کے کارناموں پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی جا رہی ہے جس کے نتیجہ میں ایک آئیدیل معاشرہ بنانے میں مدد ملے گی۔الحمراء میں بچوں کے سرگرمیاں فیسٹیول لہور لہوراے کا حصہ ہیں۔