مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس کاشہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیامِ امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری

لاہور پولیس شر پسند وجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے پر عزم، صوبائی دارالحکومت کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ لاہور پولیس کاشہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے۔ لاہور پولیس نے رواں سال میں اب تک6445سرچ آپریشنز کئے ہیں۔
یہ بات سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشنز کے دوران173362گھروں،87033کرایہ داروں جبکہ658438اشخاص کو چیک کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن287ہوٹلز،64گیسٹ ہاوسز154ہوسٹلزاور9612دکانیں چیک کی گئیں۔ اسی طرح دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت1268اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی، منشیات کی خریدو فروخت کے خلاف 109مقدمات اور ناجائزاسلحہ کے171مقدمات درج کئے گئے۔ جبکہ 55/109ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 3730افرادجبکہ88اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس شر پسند وجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے پر عزم ہے، صوبائی دارالحکومت کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ نقص امن کی ہرکوشش کو ناکام بنانے کیلئے شرپسند و سماج دشمن عناصر اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی میں کوئی رعائیت نہیں برتی جائیگی۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ افسران پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنائیں اور منشیات، جواء اور فحاشی کے اڈوں کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button