
49 کنال پر مشتمل،شہر کی پرائم لوکیشن پر اسٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس بنایا گیا ہے۔ کمشنر لاہور و ڈی ایل ڈی اے
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا گلبرگ سپورٹس کمپلیکس گورومانگٹ کا دورہ۔ گلبرگ سپورٹس کمپلیکس کا کام مکمل کر لیا گیا، رواں ماہ کھول دیا جائے گا۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گلبرگ سپورٹس کمپلیکس گورومانگٹ کا دورہ کیا اور سپورٹس کمپلیکس کے تمام سیکشنز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ گلبرگ سپورٹس کمپلیکس گورومانگٹ ایل ڈی اے کا سب سے بہترین اسپورٹس کمپلیکس ہے۔ شہر کی پرائم لوکیشن پر اسٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 49 کنال پر مشتمل گلبرگ سپورٹس کمپلیکس گورومانگٹ شہر کا بھی بہترین سپورٹس کمپلیکس ہے۔ای لائبریری اور مطالعہ ہال کو بھی گلبرگ سپورٹس کمپلیکس کا حصہ بنایا گیا ہے.اسپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین کے لیے 20 سے زائد کھیلوں و جسمانی سرگرمیوں کی سہولیات موجود ہیں. محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس میں خواتین و مردوں کے لیے الگ الگ جم اور سوئمنگ پول بنائے گئے ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس میں انڈور، آؤٹ ڈور سپورٹس و جاگنگ ٹریک اور ای لائبریری کی سہولیات موجود ہیں۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس سے ملحقہ دکانوں و کمرشل جگہ کا بزنس پرپوزل بھی طلب کر لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور دیگر افسران موجود تھے۔