مشرق وسطیٰ

38 ویں مڈ کرئیرمینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد کاایل ڈی اے آفس جوہر ٹاﺅن لاہور کا دورہ

ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں ایک ہی چھت تلے 50 سے زائد سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ایل ڈی اے موبائل ایپ، ایل ڈی اے ایٹ ڈور سٹیپ سمیت متعدد ریفارمز کیے جا رہے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاﺅن میں گزشتہ روز 38 ویں مڈ کرئیرمینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد نے دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر مجتبی عرفات اور ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ اویس مشتاق نے وفد کوایل ڈی اے آفس آمد پر خوش آمدیر کہا اور بریفنگ دی۔وفد کے شرکاءکا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا،ڈائریکٹر ون ونڈو رافعہ نذیر نے وفد کے شرکاءکو بریف کیا۔ایل ڈی اے ون ونڈو سیل میں ایک ہی چھت تلے 50 سے زائد سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ایل ڈی اے موبائل ایپ، ایل ڈی اے ایٹ ڈور سٹیپ سمیت متعدد ریفارمز کیے جا رہے ہیں۔منظور شدہ سکیموں کی نقشہ کی منظوری 3 روز، درخواستوں کی آن لائن ٹریکنگ کر رہے ہیں۔ وفد کے شرکاکو لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں،ٹاون پلاننگ و میٹرو پولیٹن پلاننگ بارے بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے کی تمام سوسائٹیوں کے ریکارڈ کی سفٹنگ کی جارہی ہے۔ شہر میں 12 اہم مقامات پر سپورٹس کمپلیکس بنائے جارہے ہیں۔ وفد کے شرکاءنے ایل ڈی اے میں جاری آئی ٹی بیسڈ ریفارمز اور ترقیاتی منصوبوں کی سپیڈ کی تعریف کی۔وفد کو بتایا گیا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے لیے ایز آف دوئنگ بزنس کے تحت آسانیاں فراہم کر رہے ہیں۔دورے کے اختتام پر وفد کے شرکاءکو سووینیئر پیش کیا گیا۔وفد میں ایف آئی اے، سیکریٹریٹ و پوسٹل سروس، نیب اور دیگر سروس گروپ کے افسران شامل تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہاو¿سنگ اویس مشتاق،ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر مجتبی عرفات، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی، ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، ایل ڈی اے سٹی، آئی ٹی، سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button