مشرق وسطیٰ

لاک ڈاؤن کامیاب بنانے کے لیے سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے تمام ناکوں کی سپرویژن کی جائے گی۔ایس پی ارتضیٰ کمیل

سموگ کی بگڑتی صورتحال,لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن نفاذ کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مین ایریاز کی مارکیٹس کو کلوزلی مانیٹر کیا جائے گا

لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا۔لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن نفاذ کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں سے کی جائے گی۔اس حوالے سے ایس پی ارتضی کمیل نے بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن لاہور سمیت مختلف اضلاع میں جمعرات سے اتوار تک ہو گا۔جمعرات اور جمعہ کو جزوی طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے گا۔سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مین ایریاز کی مارکیٹس کو کلوزلی مانیٹر کیا جائے گا۔لاک ڈاؤن کامیاب بنانے کے لیے سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے تمام ناکوں کی سپرویژن کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اور سیف سٹی جرائم کی روک تھام کے ساتھ شہر کو خوبصورت اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔شہریوں سے گزارش ہے چار دن بغیر ایمرجنسی کے اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button