مشرق وسطیٰ
یوم ولادت کے موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے مزار اقبال پر حاضری دی
چیف سیکرٹری پنجاب نے مزار اقبال پر منعقد گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب میں شرکت کی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 146ویں یوم ولادت کے موقع پرچیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ انہوں نے مفکر پاکستان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
چیف سیکرٹری نے مزار اقبال پر منعقد گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب میں شرکت کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔