مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے کا علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اربن فاریسٹ لگانے کا فیصلہ

پی ایچ اے نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اربن فاریسٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات پر اربن فارسٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌پی ایچ اے نے فضائی آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی کی بہتری کیلئے احسن اقدام کردیا۔ پی ایچ اے نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اربن فاریسٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات پر اربن فارسٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے علاقہ اور اربن فاریسٹ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے علاقہ کی گرین بیلٹ اور فلاور بیڈز کا جائزہ بھی لیا ہے۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ عبداللہ نثار چیمہ کی ڈی جی پی ایچ اے کو بریفنگدی۔ڈی جی پی ایچ اے لاہور محمد طاہر وٹو نے کہا کہ 26 مئی کو اربن فاریسٹ کا افتتاح کریں گے۔ اربن فاریسٹ پر 30 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ اربن فاریسٹ 7 ایکٹر ارضی پر لگایا جائے گا اور اس میں ارجن، سوکھ چین، المتاس، جامن، نیم، بیلکن جیسے سایہ دار، پھلدار درخت لگائے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button