مشرق وسطیٰ

ایس ایم تنویر سے ایوان صنعت و تجارت جھنگ کے وفد کی ملاقات، جھنگ کی انڈسٹری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل پر بات چیت

جھنگ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے ایوان صنعت و تجارت اور ضلعی انتظامیہ مشاورت سے جگہ کا انتخاب کریں گے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے ایوان صنعت و تجارت جھنگ کے صدر محمد انصر کی قیادت میں وفد نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ملاقات کی، ایڈیشنل سیکرٹری کامرس،ڈپٹی سیکرٹری کامرس، پیڈمک، فیڈمک کے حکام سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر جھنگ خرم نیازی وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں شریک ہوئے، ملاقات کے دوران جھنگ کی انڈسٹری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی، صوبائی وزیر نے وفد کو جائز مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے دیرینہ مسائل بھی حل کر دئیے ہیں، انہوں نے کہا کہ جھنگ میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کے لئے جگہ کا جلد انتخاب کرلیا جائے گا،جھنگ میں نئی صنعت و کارخانے لگنے سے لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے،چیمبر کے عہدیداران اور ڈپٹی کمشنر مشاورت سے انڈسٹریل اسٹیٹ کے لئے جگہ کا انتخاب کریں گے، وفد نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کے اقدام کو سراہا، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد انصر نے کہا کہ حکومت صوبے میں نئی سرمایہ کاری لانے اور صنعتکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے بے مثال اقدامات کر رہی ہے-

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button