مشرق وسطیٰ

غیرملکی جاپانی نژاد خاتون سے دھوکہ دہی سے ہتھیائے گئے14لاکھ برآمد کرکےخاتون کے حوالے ،ملزمان گرفتار

جاپانی نژاد خاتون قیمتی پتھروں کا کاروبار کرتی ہے۔ملزمان نےجاپانی خاتون کو جعلی پتھردے کر14 لاکھ ہتھیا لئےتھے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے اس بڑی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو ملزمان گرفتار کرنے اور ہتھیائی رقم برآمد کرنےکاٹاسک سونپا تھا.ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون نے انچارج انویسٹی گیشن گلبرگ زاہد حسین کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جسپر ملزم کو جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی کیمروں ،آئی ٹی ایکسپرٹ اور پیسہ ورانہ مہارت کو استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا.
جاپانی نژاد خاتون قیمتی پتھروں کا کاروبار کرتی ہے۔ملزمان نےجاپانی خاتون کو جعلی پتھردے کر14 لاکھ ہتھیا لئےتھے،جاپانی نژاد خاتون اپنی لوٹی ہوئی رقم 14لاکھ ملنے پر بے حد خوش تھی اورخوشی سے جاپانی نژاد خاتون نےلاہور پولیس زندہ آباد،پنجاب پولیس زندہ آباد کا نعرہ لگایا ۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے کہا ہرملکی اور غیر ملکی شہری کو تحفظ اور امن فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے.
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button