مشرق وسطیٰ
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا گیا
پولیس خدمت مرکز میں پولیس سروسز اور ٹریفک سے متعلقہ 14 خدمات دی جا رہی ہیں سیف سٹی اور قربان پولیس لائنز آنے والے شہریوں کیلئے تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کردی گئیں سیف سٹی افسران اور قربان لائنز کے رہائشی بھی پولیس خدمت مرکز سے سروسز حاصل کر سکتے ہیں، ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام لیا ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں پولیس خدمت مرکز قائم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس خدمت مرکز میں پولیس سروسز اور ٹریفک سے متعلقہ 14 خدمات دی جا رہی ہیں۔ جس میں ایف آئی آر کی کاپی، کریکٹر سرٹیفیکیٹ، پولیس ویریفکیشن، لرنرپرمٹ، ڈوپلیکیٹ و رینیول اور انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کیلئے شہری تشریف لاسکتے ہیں۔ سیف سٹی اور قربان پولیس لائنز آنے والے شہریوں کیلئے تمام سہولیات ایک چھت تلے فراہم کردی گئی ہیں۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی میں ویڈیو شواہد کیلئے آنے والے سائلین سمیت سیف سٹی افسران اور قربان لائنز کے رہائشی پولیس خدمت مرکز سے سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔