مشرق وسطیٰ
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ریسٹورنٹ ڈی سیل کر دیا
تفصیلات کے مطابق نجی ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کرنے کے لیے کیس کی سماعت ہوئی
لاہور (نمائندہ وائس آف پیپل) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ریسٹورنٹ ڈی سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ریسٹورنٹ کو ڈی سیل کرنے کے لیے کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی طرف سے جنرل سیکرٹری لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن محمد علی اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان کے روبرو دلائل دیئے۔ تمام دلائل سننے کے بعد جسٹس شاہد جمیل خان نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریسٹورنٹ ڈی سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا اور کہا کہ ریسٹورنٹ کو ایک یوم کے اندر اندر کھولا جائے۔