مشرق وسطیٰ

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت انسدا د بجلی چوری مہم جاری،بجلی چوری میں سہولت کاری کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایک اہلکار کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

دوران آپریشن بجلی چوری میں معاونت کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے والے لیسکو افسران اور اہلکاروں کے خلاف خصوصی طور پر کارروائی کی جارہی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر قیادت ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، دوران آپریشن بجلی چوری میں معاونت کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے والے لیسکو افسران اور اہلکاروں کے خلاف خصوصی طور پر کارروائی کی جارہی ہے۔ حالیہ کارروائی کے دوران بجلی چوری میں معاونت کا الزام ثابت ہونے پرایگزیکٹو انجینئرمیکلوڈ روڈ ڈویژن امجد حسین ناگرہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے رائل پارک سب ڈویژن میں تعینات میٹر ریڈر شاہد علی نقوی کو نوکری سے برطرف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہد علی نقوی رائل پارک کے علاقے میں موجود سفینہ ہوٹل کو گزشتہ تین ماہ سے ڈائریکٹ بجلی فراہم کر رہا تھا، مذکورہ ہوٹل کا میٹر 3 ماہ قبل خراب ہوگیا تھا، ملزم نے خراب میٹر بھی غائب کردیا۔ الزامات سے متعلق میٹر ریڈر شاہد علی نقوی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس پر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے، جس کے بعد ایگزیکٹو انجینئرمیکلوڈ روڈ ڈویژن امجد حسین ناگرہ نے انہیں نوکری سے برخاست کردیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button