مشرق وسطیٰ

بجلی چوری کی روک تھام کے لئے لیسکو کا بڑا اقدام۔ترجمان لیسکو

اسی سلسلے میں چیف انجینئر آپریشن سرور مغل اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے لیسکو کے پانچوں اضلاع میں سکینینگ میٹرلگائے گئے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو ریجن میں بجلی چوری کی روک تھام اور نادہندگان سے ریکوری کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں چیف انجینئر آپریشن سرور مغل اور کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے لیسکو کے پانچوں اضلاع میں سکینینگ میٹرلگائے گئے ہیں تاکہ بجلی چوری/ ذیادہ لاسز والے علاقوں کی نشاندہی کر کے اس پر کنٹرول کیا جاسکے۔جن علاقوں میں بجلی چوری /ذیادہ لاسزہیں ان علاقوں میں ABCکیبلز بچھائی جا رہی ہیں تاکہ جو بجلی چور ڈائریکٹ کنڈے لگاتے ہیں یا تاروں کو ٹمپرڈ کر کے بجلی چوری کرتے ہیں ان سے بچا جا سکے۔لیسکو اپنے صارفین کو معیاری اور بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button