مشرق وسطیٰ

بڑھتی ہوئی سموگ سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا اہم اقدام!!

ایڈمنسٹریٹر/ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر شہر کے 09 زونز میں مختلف مقامات پر سموگ ایمرجنسی کیمپس قائم

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور 20 نومبر:پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق بڑھتی ہوئی سموگ سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا اہم اقدام۔۔ایڈمنسٹریٹر و ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پرشہر کے 09 زونز میں مختلف مقامات پر سموگ ایمرجنسی کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔راوی زون میں شاہدرہ سروس روڈ، ٹیکسالی روڈ، جنرل بس اسٹینڈ اور سرکلر روڈ جبکہ سمن آباد زون میں اچھرہ، شمع، مزنگ، سمن آباد موڑ، گلشن راوی، یتیم خانہ روڈ بس اسٹینڈ پر قائم کئے گئے ہیں۔نشتر زون میں مین کاہنہ بازار، گھجومتہ چوک اور لاہور جنرل ہسپتال جبکہ واہگہ زون میں جی ٹی روڈ تا سکھ نہر تا مناواں کیمپس لگائے گئے ہیں۔داتا گنج بخش زون میں عابد مارکیٹ تا گنگارام، ایوان اقبال، مزنگ اڈہ، ہائیکورٹ، اے جی آفس، حالی روڈ، بیڈن روڈ اورچوبرجی تا قرطبہ چوک کیمپس لگائے گئے ہیں۔گلبرگ زون میں چلڈرن ہسپتال، ماڈل ٹاؤن کچہری، پنڈی سٹاپ، مولانا شوکت علی روڈ اور حاجی کیمپ روڈ پرکیمپ لگائے گئے ہیں۔عزیز بھٹی زون میں دھرم پورہ تا ہربنس پورہ اور صدر تا دھرم پورہ جبکہ شالیمار زون میں چوک ناخدا تا مصری شاہ اور جی ٹی روڈ پرکیمپ لگائے گئے ہیں۔علامہ اقبال زون میں ٹھوکر نیاز بیگ، رائیونڈ سٹی، جی ون مارکیٹ، ملتان چوہنگی تا اعوان ٹاؤن کیمپ لگائے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہایمرجنسی کیمپس میں شہریوں کو فری ماسکس کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ شہریوں کو سموگ سے بچاؤ کیلئے ایمرجنسی کیمپس لگائے گئے ہیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button