صحت

پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانا ہوگا

پاکستان کے بچوں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بہت صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیں اپنے بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سکھانا ہوگا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایکسپو سنٹر میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پنجاب یونیورسٹیز اینوویشن ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر نگران وزیر مملکت ٹورازم وصی شاہ، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈاکٹر منصور احمد بلوچ، صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ، قمرالسلام، ظفر عباس قریشی، ڈاکٹر محمد علی شاہ، مختلف طبی درسگاہوں کے وائس چانسلرز اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھانا ہوگا۔ بچوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے۔ پاکستان کے بچوں میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بہت صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے ہمیں اپنے بچوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سکھانا ہوگا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ فارماسیوٹیکل کے شعبہ میں ترقی بہت اہم ہو چکی ہے۔ میں نے اپنی پروڈکٹس کو مریضوں کے علاج کیلئے کار آمد بنانے کی کوشش کی۔ پاکستان میں ایک بھی بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری نہیں ہے۔ نگران وزیر مملکت ٹورازم وصی شاہ نے کہاکہ علم ہی میری ساری زندگی کا اوڑھنا بچھونا رہا ہے۔ آج کا ایکسپو بہت اہم ہے۔ وصی شاہ نے کہاکہ سائنسی ترقی ہی قوموں میں فرق پیدا کرتا ہے۔ سائنسی ترقی کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے رویوں کو بھی دیکھنا ہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button