مشرق وسطیٰ

تحصیل خانپور کے نواحی قصبہ خورشید آباد کے پرائمری سکول میں پانچ سالہ طالبعلم کے جھلسنے کا واقعے کا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لے لیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ نگران صوباٸی وزیر تعلیم نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سکول میں طالبعلم کے جھلسنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میں آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں

پاکستان رحیم یار خان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نگران وزیر تعلیم پنجاب منصور قادر خانپور پہنچ گئے۔وزیر تعلیم پنجاب نے گورنمنٹ پرائمری سکول خورشید آباد خانپور کا دورہ کیا اساتذہ اور اہل علاقہ سے ملاقات کی۔ وزیر تعلیم پنجاب سکول میں جھلسنے والے پانچ سالہ طالبعلم عبدالہادی کے گھر بھی گئے۔وزیر تعلیم منصور قادر نے معصوم بچے کی عیادت اور ورثاء سے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان شکیل احمد بھٹی اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے.
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ نگران صوباٸی وزیر تعلیم نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سکول میں طالبعلم کے جھلسنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میں آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ سکول میں آگ لگنے اور طالبعلم کے جھلسنے کے واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری کرائی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم بھی جلد سکول پہنچ رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ متاثرہ طالبعلم کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان طالبعلم کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ورثاء کو مکمل سہولیات فراہم کریں اور ڈپٹی کمشنر متاثرہ بچے کے علاج معالجہ کو براہِ راست مانیٹر کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button