انٹرٹینمینٹ

الحمراء میں دو روزہ کتھک ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔

نامور کتھک آرٹسٹ فرح یاسمین شیخ نے تربیت فراہم کی۔ ورکشاپ کا انعقاد الحمراء اور فیض فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون نے منعقد کی جا رہی ہے۔ کتھک تربیت کے پروگرام میں پچاس سے زائد نوجوان آرٹسٹوں نے شرکت کی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں دو روزہ کتھک ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔ نامور کتھک آرٹسٹ فرح یاسمین شیخ نے تربیت فراہم کی۔ورکشاپ کا انعقاد الحمراء اور فیض فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون نے منعقد کی جا رہی ہے۔کتھک تربیت کے پروگرام میں پچاس سے زائد نوجوان آرٹسٹوں نے شرکت کی۔فرح یاسمین شیخ نے نوجوانوں کو کتھک کی تاریخ، بنیادی تکنیکی مہارتوں و دیگر منددجات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ورکشاپ کتھک کے شعبہ میں ابھرتے ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کے لئے قابل تعریف اقدام ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ فن کی سرپرستی کر کے الحمراء نئی نسل کے لئے مواقعوں کے امکانات روشن کرر ہا ہے،ورکشاپ میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت ٗ کتھک کے شعبے میں انکی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔کتھک کی تربیت کا یہ ورکشاپ آج بھی جاری رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button