ڈینیڈا اور سویکو کنسلٹنٹس کی جانب سے کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ماحولیاتی آلودگی میں خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈینیڈا اور سویکو کنسلٹنٹس کی جانب سے نجی ہوٹل میں کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوا۔جس میں ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سیمینار میں خصوصی شرکت۔ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ماحولیاتی آلودگی میں خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔شرکاء کو کٹار بند پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈینیڈا کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا۔کٹار بند پراجیکٹ کا پی سی ون مکمل کر لیا گیا۔
رواں برس کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کام شروع ہو جائے گا۔تمام سٹیک ہولڈرز روڈا، ای پی اے، پی ایم ڈی ایف سی کے نمائندگان بھی سیمینار میں شریک تھے ۔کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے آسان شرائط پر ڈینیڈا سسٹین ایبل انفراسٹرکچر فنانس لون فراہم کرے گا ۔کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے 69 ملین یورو سے زائد لاگت کا تخمینہ۔کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 3 سال کے عرصے میں مکمل ہوگا ۔
ڈینیڈا بیرونی کنسلٹنٹ کے ذریعے منصوبے کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔کٹار بند ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ پر 91.61 فیصد ڈینیڈا اور 8.39 فیصد حکومت پنجاب فنانس کرے گی۔اس سیمینار میں ایم ڈی واسا غفران احمد، ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی سید زاہد عزیز ، سویکو کنسلٹنٹ سے جان چارلٹن، اور ڈینیڈا سے بینٹے شیلر سمیت دیگر شریک تھے۔