مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس بجلی چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل سرگرم

لاہور پولیس بجلی چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل سرگرم ہے، رواں سال میں بجلی چوری کے19679 مقدمات جبکہ منشیات فروشی کے 9701مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس بجلی چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل سرگرم ہے۔اس ضمن میں رواں سال میں بجلی چوری کے19679مقدمات جبکہ منشیات فروشی کے 9701مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
یہ بات سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے3698مقدمات، صدر میں 3477،کینٹ میں 4560، ماڈل ٹاؤن میں 2613، سٹی میں 3910جبکہ سول لائنز میں 1421مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح منشیات فروشی کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1424مقدمات، صدر میں 1222،کینٹ میں 2108، ماڈل ٹاؤن میں 1845، سٹی میں 2057جبکہ سول لائنز میں 1045مقدمات درج کئے گئے ہیں۔جبکہ منشیات فروشی میں ملوث گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 6175کلو گرام سے زائد چرس،147کلو گرام سے زائد ہیروئن،52کلو گرام سے زائد آئس اور142075لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ منشیات فروشوں اور بجلی چوروں سمیت قانون شکن عناصرکے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی سی پی او لاہور نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ انسدادِ بجلی چوری کیلئے مصروف ِعمل دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور کوارڈی نیشن کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی ریاعت کے مستحق نہیں۔معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار اداکرنا ہو گا۔انہوں نے ایک بار پھرصوبائی دارالحکومت لاہور کو نشے سے پاک کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس قانون کی پاسداری کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button