
لائیو سٹاک بریڈنگ اتھارٹی گھوڑوں، خچروں اور گدھوں کی ایسوسی ایشن کو رجسٹر کرائے، صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد
ن خیالات کا اظہار انہوں نے نیو منسٹر بلاک میں لائیو سٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی کے پریزنٹیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ لائیو سٹاک بریڈنگ اتھارٹی گھوڑوں، خچروں اور گدھوں کی ایسوسی ایشن کو رجسٹر کرائے اور اس حوالے سے اشتہار بھی دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف کی ہفتہ وار رپورٹ اگلے اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو منسٹر بلاک میں لائیو سٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی کے پریزنٹیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
رجسٹرار اتھارٹی ڈاکٹر سجاد اقبال نے صوبائی وزیر کو ایل بی ایس اے کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی ایل بی ایس اے ایکٹ 2014 کے تحت 2014 میں قائم کی گئی تھی۔ افزائش نسل کی خدمات کے معیار اور ملک میں مقامی جینیاتی وسائل کا تحفظ اور ترقی ہی اسکا مقصد ہے جبکہ ایک ریگولیٹری اور مانیٹرنگ باڈی کے طور پر، اتھارٹی کا کردار پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں کے لیے معیارات طے کرنا اور ریگولیٹری فریم ورک کے لیے نسل کی بہتری اور نجی شعبے کی ترقی میں شامل سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ قائم کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایل بی ایس اے اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کرنے کے راستے پر ہے تاکہ صوبہ پنجاب کو موثر افزائش نسل کی حکمت عملیوں کے ذریعے اپنی اعلیٰ جینیاتی نسلوں کی شناخت اور ان کا قیام عمل میں لایا جا سکے اور ریگولیشنز کے نفاذ اور پورے خطے میں ان کے نفاذ کے ساتھ نسل کو بہتر بنایا جا سکے۔ پنجاب بریڈنگ ایکٹ 2014 کے تحت ساہیوال کیٹل بریڈرز ، بفیلو بریڈرز اور برہمن بریڈرز ایسوسی ایشنز رجسٹرڈ کی جا چکی ہیں ۔
صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے نسل کی بہتری اور افزائش نسل کے ضوابط پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افزائش نسل کے قوانین کی وجہ سے مویشیوں کی نسل میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ اس لیے قوانین پر عملدرآمد بہت ضروری ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایل ایس بی اے کمرشل ماڈل کو تبدیل کرے جبکہ بلز اور سیکس سیمینز کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایل ایس بی اے پنجاب بھر میں قوانین کے نفاذ کے لیے کریک ڈاؤن کرے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل لائیو سٹاک ڈاکٹر آ صف ساہی اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔