
بتاو کس سے بات ہوئی ہے کس نے بتایا یے کہ آپ وزیراعظم ہونگے،جو لوگ کہہ رہے ہیں بات ہوگئی ہے ان سے کہیں گے عوام سے بات کرو عوام کی آواز بنو
جمہوریت ہے تو بھٹو خاندان کی قربانیوں کے باعث،انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہمارا مستقبل تابناک ہے
پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاھور کی ایک تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق سیل کے صدر فرحت اللہ بابر اورسیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری زیر اہتمام جمہوریت اور سماجی انصاف کی جدوجہد میں خواتین کے کردار کے موضوع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیابات ہوگئی ہے ہمیں بتاو کس سے بات ہوئی ہے کس نے بتایا یے کہ آپ وزیراعظم ہونگے،جو لوگ کہہ رہے ہیں بات ہوگئی ہے ان سے کہیں گے عوام سے بات کرو عوام کی آواز بنو ،عوام سے بات کرو،قربانیاں ہم دے رہے ہیں قربانیوں کو گالی مت دو۔تقریب میں بہت سے مقررین سمیت سینکڑوں پارٹی کارکن موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے صدر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے تو بھٹو خاندان کی قربانیوں کے باعث،انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہمارا مستقبل تابناک ہے ،یہ بازی عشق کی بازی اس عاشق سے کوئی جیت نہیں سکتا۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک ہی بات کر رہے ہیں ہماری لڑائی کسی شخص یا کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے،ہماری لڑائی مہنگائی و بے روزگاری سے ہےہم غریب اور پسی ہوئی عوام کی آواز ہیں،شازیہ مری نے کہا کہ کیا مینار پاکستان جلسے میں بات ہوئی ہے مینار پاکستان جلسے میں تو الیکشن کی بات تک نہیں ہوئی،الیکشن سے مت گھبراو ،لاہور کے لوگوں کو فیصلے کا اختیار ہونا چاہیے کہ انہوں نے کس کو وزیراعظم بنوانا ہے،انہوں نے کہا کہ1967 میں ذوالفقار علی بھٹو نے حقیقی جمہوریت کو متعارف کروایااور ہمیں بولنے کا حوصلہ دیا،معاشرے کی بدقسمتی ہے کچھ لوگ سیاست کو گالی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں،اوربدقسمتی ہے غیر جمہوری لوگ سیاسی کارکن کو حقارت کی دیکھنا چاہتے ہیں۔