
لیسکوافسران کی نادہندگان سے ریکوری مہم کو70 روز مکمل، ترجمان لیسکو
مہم کے 70ویں روز 562نا دہندگان سے1کروڑ73لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے، ترجمان لیسکو
پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان لیسکو نے بتایا کہ 70روز میں 42343 ڈیفالٹرز1ارب31کروڑسے زائد کی وصولی کرلی.
نادرن سرکل میں 5417نا دہندگان سے167.57ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 5424 نا دہندگان سے312.45 ملین کی ریکوری کی گئی
سینٹرل سرکل میں 5166نا دہندگان سے187.20ملین اور ساؤتھ سرکل میں 2107نا دہندگان سے69.49 ملین کی ریکوری کی گئی
ننکانہ سرکل میں 4001نا دہندگان سے88.69ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 4949نا دہندگان سے192.51ملین کی ریکوری کی گئی
اوکاڑہ سرکل میں 6228نا دہندگان سے83.91 ملین جبکہ قصور سرکل میں 9051 نا دہندگان سے217.38 ملین کی ریکوری کی گئی
مہم کے 70ویں روز 562نا دہندگان سے1کروڑ73لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے، ترجمان لیسکو
چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 63نا دہندگان سے2.09ملین اور ایسٹرن سرکل میں 75نا دہندگان سے5.07ملین کی ریکوری کی۔
منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 54نا دہندگان سے1.61 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 33نا دہندگان سے0.74ملین کی ریکوری کی۔
منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 60نا دہندگان سے0.76 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 61نا دہندگان سے3.27ملین کی ریکوری کی۔
منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 91نا دہندگان سے1.61ملین جبکہ قصور سرکل میں 125نا دہندگان سے2.19 ملین کی ریکوری کی گئی۔