
کاروبار
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر سے پیسک ورکرز یونین کے صدر سعید احمد عثمانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
ملازمین محنت اور لگن سے کام کریں، ان کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے
پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وفد نے پیسک ملازمین کے مسائل سے آگا ہ کیا۔صوبائی وزیر کی پیسک ملازمین کے جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی۔صوبائی وزیر نے پیسک ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔انہوں نے کہا کہ ملازمین محنت اور لگن سے کام کریں، ان کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے۔ادارے کی بہتری کیلئے بھی موثر اقدامات کریں گے۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ اور ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن بھی ملاقات میں موجود تھے۔