
سرور روڈ کینٹ ایریا میں گھر کا راستہ بولنے والی ذہنی معذور بچی ورثاء کے حوالے کردی
تصدیق کے بعد سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر کے ذریعے بچی ورثاء کے حوالے کردی شہری کسی بھی گمشدگی کی صورت میں فوراً 15پر اطلاع دیں۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر کیمروں کے ساتھ فیلڈ میں بھی متحرک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرور روڈ کینٹ ایریا میں گھر کا راستہ بولنے والی ذہنی معذور بچی ورثاء کے حوالے کردی۔ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ڈیوٹی سے واپس جاتے سپشل بچی کو لاوارث پایا۔آفیسر نے فوراً 15پر ذہنی معذور بچی ملنے کی اطلاع دی۔ایمرجنسی 15پر بچی گمشدگی کی کال بھی موصول ہوئی۔
سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے دنوں کالز کا موازنہ کیا۔تصدیق کے بعد سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر کے ذریعے بچی ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ 5ہزار سے زائد افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔شہری کسی بھی گمشدگی کی صورت میں فوراً 15پر اطلاع دیں۔اس کا استعمال خشک سالی سے متاثرہ یا آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں بارش برسانے کے لئے کیا جاتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق تعاون کے دوسرے شعبے میں لاہور اور صوبے کے دیگر حصوں میں سموگ ٹاورز کی تنصیب کے ذریعے چینی اینٹی اسموگ ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہے۔گوادر پرو کے مطابق چینی قونصل جنرل نے کہا کہ لاہور کے عوام کے لیے اچھی ہوا کا معیار ضروری ہے۔
چینی قونصل یٹ لاہور نے وزیراعلی آفس ٹاسک فورس اسموگ کو چین میں بنائے گئے سموگ ٹاورز کے حوالے سے جامع دستاویزات فراہم کردی ہیں۔ لاہور میں چینی قونصل خانے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم نے چین میں متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرکے تمام مطلوبہ اعداد و شمار اور معلومات جمع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیف منسٹر آفس کو مزید مدد کی ضرورت پڑی تو ہم یقینی طور پر فراہم کریں گے۔