مشرق وسطیٰ

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر انسداد بجلی چوری مہم کے دوران لیسکو افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے

78 روزہ مہم کے دوران 87 اہلکاروں کے خلاف مختلف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ 

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر  کی قیادت میں ریجن بھر میں انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے جس میں شہریوں کے ساتھ ساتھ لیسکو عملے کے خلاف خصوصی طور پر کارروائی کی جارہی ہے۔ 78 روز سے جاری مہم کے دوران اب تک 87 اہلکاروں بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں7 لائن سپریٹنڈنٹ ، 8ایم ایس ، 52میٹر ریڈر ، 8لائن مین ،1 ایل ایم ایف ،9اسسٹنٹ لائن مین، 1لاری ڈرائیور اور ایک نائب قاصد شامل ہیں۔ تحقیقات کے دوران جرم ثابت ہونے پر 6اہلکاروں کی ترقی روک دی گئی، 21کی تنزلی کی گئی، 3 کو جبری طور پر ریٹائرڈ کیا گیا ، 20 کو نوکری سے بر طرف کردیا گیاجبکہ دیگر کے خلاف تاحال تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث لیسکو اہلکاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اس طرح کے عناصر قومی خزانے کو نقصان پہچانے کے لیے ساتھ ادارے کے لیے بدنامی کا بھی باعث بنتے ہیں لہٰذا کو اہلکاربجلی چوری میں ملوث پایا گیا اسے دوسروں کے لیے نشان عبرت بنایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button