
صوبائی دارالحکومت میں فیملی سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
انسداد سموگ۔صحت مند ماحول اور شہری مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سائیکلنگ ایونٹ کا انعقاد کیا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی دارالحکومت لاہور میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایت پر ایم سی ایل و ضلعی انتظامیہ لاہور نے آج فیملی سائیکلنگ ایونٹ” سائیکل دوڑاو سموگ بھگاو“ کا انعقاد کیا گیا۔آج مال روڈ پر انسداد سموگ آگاہی کیلئے کمشنر آفس کے تحت چھٹا میگا سائیکل رائیڈنگ میٹ اپ اور ایونٹ تھا۔ کمشنر لاہورکی ہدایت پر پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے انسداد سموگ،صحت مند ماحول اور شہریوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سائیکلنگ ایونٹ منعقد ہوا۔فیملی سائیکلنگ ایونٹ کا ٹریک لبرٹی چیرنگ کراس تا استنبول چوک اور واپس چیرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوا۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فیملی ایونٹ سائیکل رائیڈ کی قیادت کی اور ٹریک مکمل کیا۔ڈالفن پولیس سکواڈ۔ سائکلنگ گروپس،فیملیز،بچے اور میڈیا ہاوسز نے ایونٹ میں حصہ لیا۔ایل ڈی اے،ایم سی ایل،ضلعی انتظامیہ،پولیس،پی ایچ اے ،ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 نے بھی فیملی سائیکلنگ ایونٹ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ شہری اپنی سائیکل ساتھ لائے اور خوبصورت فیملی ایونٹ میں حصہ لے کر صحت مند ماحول کیلئے اپنی وابستگی کا مظاہرہ کیا۔حکومت پنجاب کی الیکٹرک بائیکس کے حوالے سے پالیسی وضع ہوچکی ہے۔مختلف قدامات ۔کاروائیوں کے ساتھ ساتھ صحت مند ماحول کلچر کے فروغ کیلئے ایونٹس پر بھی کام جاری ہے۔سائیکلنگ ایونٹ کا مقصد شہر میں صحت مند ماحول کے متعلق آگاہی۔ سائیکلنگ کلچر کا فروغ۔نجی سیکٹر کی سائیکلنگ میں دلچسپی میں اضافہ۔ ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ ریستوران سائیکل پر آنے والے شہریوں کو خصوصی رعایت کی پشکش کریں۔شہر کی اہم شاہراہوں پر سائیکل ٹریکس اور لینز مارک کی جارہی ہیں اور سائیکل سٹینٹز بھی بنائے جارہے ہیں۔لاہور شہر ہمارا گھر ہے اس کے صحت مند ماحول کے فروغ کیلئے شہری آگے آئیں۔کمشنر لاہور کا۔مزید کہنا تھا کہ کئی اہم روڈز پر بائی سائیکل کے لیے گرین لائن مختص کی جارہی ہے مال روڈ کی گرین لین آپکے سامنے ہے۔سائیکلنگ ایونٹس کو کیلنڈر آف ایئر میں شامل کرکے ایک مستقل سیریز آف سائیکلنگ ایونٹس شروع کی جائیں گی۔لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شہر میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلیے ہدایات واضح ہیں۔ٹیپا اور ٹریفک پولیس کو شہر میں گرین لائنز بنانے کیلئے ورکنگ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ انسداد سموگ کے تحت ٹریفک روانی ہجوم کو ختم کرنے کیلئے شہر کے 135چوراہوں کو توسیع دی جارہی ہےکمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور افسران نے بھی سائیکلنگ کی۔