کاروبار

کنوینئرڈاکٹر محمد علی صادق کے زیرِ صدارت ای آر پی کمیٹی کااجلاس

ای آر پی سسٹم کے ذریعے پیپر لیس ورکنگ اور سپیڈی ورک کو بروئے کار لایا جائے گا جس سے لیسکو آفیسر،آفیشل اورصارفین کو سہولیات دینے میں آسانی ہوگی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں کنوینئر ڈاکٹر محمد علی صادق کی زیرِ صدارت میٹنگ کی گئی جس میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان،،ڈائریکٹر ایچ آرمحمد نعمان غفور، ڈائریکٹر ایڈمن ضمیر حسین کولاچی، چیف انجینئر مٹیریل مینجمنٹ رمضان بٹ،چیف انجینئر آپریشنز سرور مغل،چیف انجینئر پی ایم یو طاہر میو، ڈی جی میراڈ الطاف قادر، ڈی جی آئی ٹی ندیم طاہراور ڈی جی ٹیکنیکل عامر یاسین نے شر کت کی۔ کنوینئرای آر پی کمیٹی ڈاکٹر محمد علی صادق نے چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹر حافظ میاں محمد نعمان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایات دیں کہ ای آر پی سسٹم کو 30نومبر 2023 تک آپریشنل کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ای آر پی سسٹم کے ذریعے پیپر لیس ورکنگ اور سپیڈی ورک کو بروئے کار لایا جائے گا جس سے لیسکو آفیسر،آفیشل اورصارفین کو سہولیات دینے میں آسانی ہوگی۔ کنوینئر ڈاکٹر محمد علی صادق کا کہنا تھا کہ لیسکو کے ایچ آر،میٹریل مینجمنٹ، او اینڈ ایم اور سی ایف او کے ڈیٹا کو ای آر پی پر لایا جائے تاکہ کنزیومر فسیلیٹیشن اور ایمپلائز کوبہتر طریقے سے چیک اینڈ بیلنس کیاجائے اور لیسکو کے امیج کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button