پنجاب پولیس کی” میرا پیارا ایپ” ,سے گمشدہ بچوں اور افراد کو اپنے پیاروں سے ملانے کا سلسلہ جاری ھے۔
انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور ان کی ٹیم نے 2 ماہ قبل مز نگ سے لاوارث ملنے والی 80 سالہ ماجدہ بی بی کو اپنی فیملی سے ملوا دیا
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کےاحکامات پر سی ٹی او لاھور کیپٹن (ریٹائرڈ) مستنصر فیروز نے گمشدہ بچوں اور بزرگوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کیلئے تشکیل دی گئی رضاکار ٹیموں کو ایک اور کامیابی ملی ہے۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور ان کی ٹیم نے 2 ماہ قبل مز نگ سے لاوارث ملنے والی 80 سالہ ماجدہ بی بی کو اپنی فیملی سے ملوا دیا ۔ماجدہ بی بی ڈیمینشیا کی مریضہ ھونے کی وجہ سے اپنا نام اور ایڈریس بتانے سے قاصر تھی ۔ فالو اپ سیشنز اور بائیو میٹرک کی مدد سے سے بزرگ خاتون کو اس کے بیٹے اور فیملی سے ملوا دیا۔ ان کے اہل خانہ نے آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کی کاوشوں کو سراہا ۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ عوام ” پنجاب پولیس پاکستان” ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے "میرا پیارا ” میں گمشدہ بچوں و افراد، سپیشل بچے و افراد کی معلومات اور ان کا اندراج کر سکتے ھیں۔ تاکہ ” کمیونٹی پولیسنگ” کے تحت عوام اور پولیس مل کے گمشدہ لوگوں کو اپنے پیاروں سے ملائیں ۔