وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، لائیو سٹاک اور مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد نے رات کے آخری پہر لاہور میں قائم جنرل اور چلڈرن ہسپتال کے اچانک دورے کئے
دونوں ہسپتالوں میں رات کی شفٹوں میں کام کرنیوالے مزدور موقع پر موجود نہ تھے، جس پر صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی دن رات محنت کو ضائع کیا جا رہا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، لائیو سٹاک اور مائنز اینڈ منرلز ابراہیم حسن مراد نے رات کے آخری پہر لاہور میں قائم جنرل اور چلڈرن ہسپتال کے اچانک دورے کئے اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دونوں ہسپتالوں میں رات کی شفٹوں میں کام کرنیوالے مزدور موقع پر موجود نہ تھے، جس پر صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی دن رات محنت کو ضائع کیا جا رہا ہے ۔ محسن نقوی عوامی خدمت میں رات دن ایک کئیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کی موقع پر شرزنش کرتے ہوئے کام کی رپورٹ بھی طلب کی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض محنت اور پوری لگن کے ساتھ اداکریں جبکہ محسن نقوی کی پوری ٹیم انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے واضح کیا کہ وہ اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ زمینی حقائق سامنے آ سکیں۔