
فلسطین میں ظلم و جبر انسانی اقدار کی پامالی کی واضح علامت ہے۔:ڈی جی خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس
خانہ فرہنگ ایران میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ ایگزیبشن جعفر روناس، فرید پراچہ اور قائم مقام قونصل جنرل ایران محمد رضا ربیعی نے افتتاح کیا یونیورسٹیز اساتذہ اور طلبہ کی بھی شرکت
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): خانہ فرہنگ اسلامی جموریہ ایران میں غزہ میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کی عکاسی اور فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے 3 روزہ ایگزیبشن کا آغاز ہوگیا ہے۔افتتاح جماعت اسلامی کے نائب امیر فرید پراچہ اور لاہور میں ایران کے قائم مقام قونصل جنرل محمد رضا ربیعی نے کیا۔
ایگزیبشن میں علامہ پرویز اکبر ساقی، ڈاکٹر وحید الزمان طارق، عرفان احمد قریشی، کرنل مظہر، علامہ محمد حسین گولڑوی اور سمیت یونیورسٹی کے طلبہ اور تاجر کمیونیٹی کی بڑی تعداد نے ایگزیبشن کو وزٹ کیا اور مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لگائی گئی ایگزیبشن کو سراہا۔
ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران -لاہور جعفر روناس نے کہا فلسطین میں ظلم و جبر انسانی اقدار کی پامالی کی واضح علامت ہےاور اس ظلم کے خلاف جہاں دنیا بھر کے عوام آواز اٹھا رہے ہیں وہاں ایرانی آرٹسٹوں نے بھی آرٹ کا سہارا لے کر غزہ کے منظرنامے کو پیش کیا ہے۔