
پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر کاربن کریڈٹس کے حصول کیلئے اقدامات۔
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو دیکھتے ہوئے کاربن کریڈٹس کے حصول کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، اے ٹی آر کے وفد نے کاربن کریڈٹس کے حصول کیلئے پر پریزینٹیشن بھی پیش کی
لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کورین ادارے اے ٹی آر کی پنجاب آب پاک اتھارٹی ہیڈ آفس آمد ہوئی ، مینیجنگ پارٹنر مس روزی پارک کی وفد کے ہمراہ سی ای او آب پاک سید زاہد عزیز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس دونوں اداروں کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت کی روشنی میں منعقد کی گئی۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز کا کہنا تھا کاربن کریڈٹس کے زریعے حاصل آمدنی کوادارے کےمنصوبوں کی آپریشن اینڈ مینٹینیس پر استعمال کرینگے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو دیکھتے ہوئے کاربن کریڈٹس کے حصول کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، اے ٹی آر کے وفد نے کاربن کریڈٹس کے حصول کیلئے پر پریزینٹیشن بھی پیش کی۔بزنس ماڈل کے تحت اے ٹی آر اپنی تکنیکی خدمات آب پاک اتھارٹی کو فراہم کریگی۔ آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر جامع سروے نھی کیا جائیگا۔ سروے کے تمام طر اخراجات کیلئے ایک لاکھ امریکی ڈالر آب پاک کو ملینگے۔ بزنس ماڈل کی روشنی میں جنوری 2025 تک پنجاب آب پاک اتھارٹی کو کاربن کریڈٹس کی مد میں پیسے ملنا شروع ہونگے۔
اس موقع پر کورین وفد سے مسٹر جون لی، یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان کی نمائندے سید ابوبکر اور ڈائریکٹر پروکیورمنٹ آب پاک زہیب بٹ نے شرکت کی۔