مشرق وسطیٰ

لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے وزیر ابراہیم حسن مراد نے محکمہ لائیو سٹاک مین قائم صوبائی ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کے کمیٹی روم کا جائزہ لیا

سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر مسعود انور نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی تنظیم نو اور ریشنلائزیشن کا کام جاری ہے، ری سٹرکچرنگ میں علیحدہ آر اینڈ ڈی ہوگا اور ویکسین پروڈکشن سیکشن ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ہوگا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے وزیر ابراہیم حسن مراد نے محکمہ لائیو سٹاک مین قائم صوبائی ڈائیگنوسٹک لیبارٹری کے کمیٹی روم میں ملازمین کی استعداد کار بڑھانے، ریشنلائزیشن کے اقدامات، محکمانہ تنظیم نو، زیر التواء سروس رولز اور جاری محکمانہ انکوائریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر مسعود انور نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی تنظیم نو اور ریشنلائزیشن کا کام جاری ہے، ری سٹرکچرنگ میں علیحدہ آر اینڈ ڈی ہوگا اور ویکسین پروڈکشن سیکشن ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ہوگا۔ سائنسدان کی ترقی کا انحصار تحقیقی مقالوں کی سالانہ اشاعت پر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بڑے اور چھوٹے جانوروں کے حوالے سے بریڈ امپروومنٹ کے لیے الگ سے ونگ ہوگا۔
بیلوں کی آن لائن سپلائی چین کے لیے بریڈنگ کے حوالے سےپی آر آئی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بیک یارڈ پولٹری اور سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور اخوت فاؤنڈیشن کے درمیان ربط پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے۔مزید بتایا کہ ڈیٹا کے حقیقی وقت کے تجزیے کے لیے ایک ڈیش بورڈ
ویب ایپس کے لیے تیار کیا جائے گا۔
ایڈیشنل ٹیکنیکل سیکرٹری نے بتایا کہ تین ڈائریکٹوریٹ کو ایک میں ضم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ نسل کی بہتری، ویٹرنری اور فیلڈ سروسز کے الگ الگ ڈائریکٹوریٹ ہیں۔ ڈی جی لائیو سٹاک نے کہا کہ ہم انفورسمنٹ ونگ بنانے جا رہے ہیں، فنانشل پلاننگ، سرویلنس اور ڈیٹا بھی ایک جگہ ہوگا۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں فارمز کو ریگولیٹ کیا جائے جبکہ محکمہ کے اندر ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کو صرف ریسرچ کا ٹاسک دیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ نسل کی بہتری اور تحقیق کو الگ کیا جائے جبکہ محکمہ میں ایک سرویلنس سنٹر ہونا چاہیے۔ ابراہیم حسن نے مشورہ دیا کہ محکمہ کے بجٹ سے ہر افسر کی تربیت کی جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر آصف ساہی، ڈی جی لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button