مشرق وسطیٰ

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 13 ویں کانووکیشن میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تمام کامیاب ہونے والے فریش گریجوایٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے 13 ویں کانووکیشن میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔گورنر پنجاب و چانسلر محمد بلیغ الرحمن نے کانووکیشن کی صدارت کی۔کانووکیشن میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی، پروفیسر ڈاکٹر عمران، فیکلٹی ممبران اور فریش گریجوایٹس سمیت ان کے والدین نے شرکت کی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تمام کامیاب ہونے والے فریش گریجوایٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی نے فریش گریجوایٹس اور پروفیسر احسن نعمان نے پوسٹ گریجوایٹس سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نمایاں طلبا و طالبات میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔ تمام مضامین میں اول پوزیشن حاصل کرکے 4 گولڈ میڈلزحاصل کرنے والی ڈاکٹر حائقہ فاطمہ کو یونیورسٹی کی جانب سے دو لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے ادارے کی کارکردگی اور مختلف پروگراموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button