مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ٹیپا کے امور بارے اہم اجلاس

اجلاس میں ٹریفک پولیس اور ٹیپا نے ان 6 اہم پوائنٹس پر کی گئی موک ایکسرسائز کی رپورٹ پیش کی. ٹیپا ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوکی ہدایت

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ٹیپا کے امور پراہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔اجلاس میں شہر کے اہم پوائنٹس پر ٹریفک روانی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔شہر کے 24 پوائنٹس میں سے 6 پر ٹیپا کام کر رہا ہے، بقیا پر ایم سی ایل اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔قادر توپاش چوک، نشتر چوک فیروز پور روڈ، جوڑے پل، کھوکھر چوک عںدالحق روڈ، گجومتہ چوک پر موک ایکسرسائز کی گئی ہے۔اجلاس میں ٹریفک پولیس اور ٹیپا نے ان 6 اہم پوائنٹس پر کی گئی موک ایکسرسائز کی رپورٹ پیش کی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاو نے ہدایت کی کہ ٹیپا ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرے۔اجلاس میں ٹھوکر تا دھرم پورہ انڈر پاسز پر جاری کاموں کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویڑن، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر ایس پی یو، ایس پی ٹریفک، ٹیپا، نیسپاک اور ایل ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button