پاکستان میں سوشل میڈیاپر چلنے والی ویڈیو کا بھا نڈہ پھوٹ گیا
رقعہ پوش خاتون ہاتھ میں ڈنڈا اٹھائے آبپارہ چوک میں سلطان راہی انداز میں کسی میوزک پارٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ یہ فوجی کلب میں فنکشن ہو رہا ہے
اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کچھ دنوں سے پاکستان میں سوشل میڈیا، خاص کر واٹس ایپ گروپ میں ایک وڈیو بغیر کسی تحقیق کے چلائی جا رہی ہے جس میں ایک برقعہ پوش خاتون ہاتھ میں ڈنڈا اٹھائے آبپارہ چوک میں سلطان راہی انداز میں کسی میوزک پارٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ یہ فوجی کلب میں فنکشن ہو رہا ہے۔ جب ہمارے نمائندہ نےاس پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ حقیقت میں آبپارہ کے پاس ایک پرائیویٹ کلب ہے جس کا نام گنز اینڈ کنٹری کلب ہے. جس وقت یہ محترمہ ویڈیو بنا رہی تھیں اس وقت اس کلب میں عاطف اسلم کا کنسرٹ ہو رہا تھا جس پر یہ موصوفہ پہنچ گئیں اور خود ساختہ چیف جسٹس بن گئیں۔ انکی عقل کا عالم یہ تھا کہ گنز اینڈ کنٹری نام دیکھ کر اس کو فوج کے ساتھ نتھی کر دیا، یہ انتہا پسندی پھیلا کر کون سے اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ایسا کر کے تو یہ صرف مذاق ہی بنتے ہیں۔ حکومت وقت کو چاہیے کہ اس بات کا نوٹس لے اور مکمل تحقیقت کر وائے تاکہ محترمہ نے جو فوج کی بدنامی کرنی چاہی ہے اس کاازالہ ہو سکے کیونکہ اس نے نہایت مہارت سے اسلام اور فوج دونوں کو اس حرکت سے متناظہ بنانے کی کوشش کی ہے.