مشرق وسطیٰ

ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

اس موقع پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے تمام افسران کو سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، نادہندہ سرکاری اداروں سے ریکوری کے معاملے پر غور کیا گیا
ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ہیڈکوارٹر میں ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر کریڈیٹ منیجمنٹ یونٹ رائے مسعود کھرل اور منیجر کمرشل طارق عثمان کے علاوہ تمام سرکلز کے ڈی سی ایم نے شرکت کی۔ دوران اجلاس تمام متعلقہ افسران نے سرکاری اداروں کے واجبات سے متعلق ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ نادہندہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کے لیے لائحہ عمل پربھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر نے تمام افسران کو سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ رائے محمد اصغر کا کہنا تھا کہ تمام ڈی سی ایم نادہندہ سرکاری اداروں کے متعلقہ افسران سے رابطہ کریں اور واجبات کی وصولی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button