واسا لاہور پنجاب کے تمام واسا ز کو آئی ٹی کے شعبہ جات میں معاونت فراہم کرے گا، سیکرٹری ہاوسنگ ساجدظفر ڈال
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اصلاحات سے تمام واساز کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکےگا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سیکرٹری ہاوسنگ ساجدظفر ڈال کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور پنجاب کے تمام واسا ز کو آئی ٹی کے شعبہ جات میں معاونت فراہم کرے گا۔اس سلسلے میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کے آئی ٹی ماہرین کو تمام واساز کی تکنینی معاونت کے احکامات دے دیے۔واسا لاہور کے آئی ٹی ماہرین کا وفد ڈپٹی ڈائریکٹر احسن حیات کی سربراہی میں ملتان واسا کا دورہ کر رہا ہے۔آئی ٹی ماہرین واسا ملتان کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لے کر واسا ملتان کے لیےبھی کارکردگی مانیٹرنگ ڈیش بورڈز بنائیں گے۔ واسا لاہور کا ڈیجیٹل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ،ریونیو ریکوری ڈیشن بورڈ اور اپلیکیشن ملتان واسا کے لیے بھی تیار کیے جائینگے۔
ایم ڈی واسا ملتان چوہدری دانش کا کہنا ہے کہ واسا لاہور کی طرز پر واسا ملتان کے تمام شعبہ جات کو بھی آئی ٹی اصلاحات سے منسلک کیا جائے گا۔ان ایپلیکیشنز کی مدد سے واسا ملتان کے صارفین گھر بیٹھے آن لائن بل جمع کروا سکیں گے۔ واسا ملتان کے صارفین کی شکایات بھی واسا لاہور کی طرح ایک اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کی مدد سے درج ہو سکے گی۔
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اصلاحات سے تمام واساز کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکےگا۔ ایم ڈی واسا لاہور کا مزید کہنا ہے کہ واسا لاہور میں جاری تربیتی پروگرام اور دیگر پراجیکٹس زیر زمین واٹر ٹینکس،سمارٹ واٹر میٹر منصوبہ سمیت دیگر منصوبہ جات بھی باقی واساز میں شروع کروائے جائیں گے۔ دورہ ملتان کے آئی ٹی ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اریب امطار، فیضان رسول ہاشمی اور سپروائزر عثمان رشید شریک تھے.