مشرق وسطیٰ

شہر بھر میں بغیر پارکنگ کمرشل بلڈنگز، پارکنگ سائٹ میں تجاوزات کے خلاف ایل ڈی اے، ٹیپا اور ایم سی ایل کا آپریشن جاری ہے۔کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرکمرشل بلڈنگز میں پارکنگ ایریا مختص نہ کرنے پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ اور ٹیپا کا مشترکہ آپریشن، جیل روڈ پر متعدد کمرشل پلازوں سے عارضی اور مستقل تجاوزات ہٹا دیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پرکمرشل بلڈنگز میں پارکنگ ایریا مختص نہ کرنے پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ اور ٹیپا کی مشترکہ ٹیموں نے گزشتہ روزجیل رود پرپارکنگ ایریا زمیں بنائی گئی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ ٹیموں نے جیل روڈ پر متعدد کمرشل پلازوں سے عارضی اور مستقل تجاوزات ہٹا دیں۔لینڈ مارک پلازہ میں ریمپ پربنایا گیا گیٹ گرا دیا، پارکنگ ایریا میں غیرقانونی پارٹیشن ہٹا دی۔پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر ہائی کیو ٹاور کا مینجمنٹ آفس سیل کر دیا۔نجی میڈیکل لیب کے بیسمنٹ میں کیفے اور آفس سیل کر دیا۔میڈیکل لیب کی سڑک پر ریمپ مسمارکر دیا،روڈ بلاک کرنے والا گیٹ گرا دیا، عارضی سٹرکچر مسمار کر دیا۔گلبرگ گیلریا اور نجی کیفے کے سیٹ بیک ایریا میں لگائی گئی کینوپی ہٹا دی۔آپریشن سے قبل ان املاک کو تصیحی اقدامات کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر پارکنگ اینڈانفورسمنٹ ٹیپا، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ونگ، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز ایل ڈی اے نے کی۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر شہر بھر میں بغیر پارکنگ کمرشل بلڈنگز، پارکنگ سائٹ میں تجاوزات کے خلاف ایل ڈی اے، ٹیپا اور ایم سی ایل کا آپریشن جاری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button