لاہور پولیس کااشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن
سی سی پی او لاہور کا قتل، ڈکیتی،اغواء سمیت سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس کااشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔ رواں سال میں اب تک 19968اشتہاری مجرمان،42574عدالتی مفروراور16430عادی مجرمان گرفتارکئے گئے ہیں۔
یہ بات سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہاکہ کینٹ ڈویژن میں 4415اشتہاری مجرمان،7140عدالتی مفروران اور3354عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیاہے۔ سول لائنز ڈویژن میں 2010اشتہاری مجرمان،4337عدالتی مفروران جبکہ1658عادی مجرمان پکڑے گئے ہیں۔ سٹی ڈویژن میں 4223اشتہاری مجرمان،9800عدالتی مفروران اور4568عادی مجرمان حراست میں لئے گئے ہیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2373اشتہاری مجرمان،5869عدالتی مفروران اور2362عادی مجرمان پکڑے گئے ہیں۔ اسی طرح صدرڈویژن میں 3506اشتہاری مجرمان،6585عدالتی مفرور اور2427عادی مجرمان قانون کی گرفت میں لئے گئے ہیں۔ جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3441اشتہاری مجرمان،8843عدالتی مفرور اور2061عادی مجرمان کو حراست میں لیا گیاہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے اس عزم کااعادہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز بھر پور کارروائیاں جاری رہیں گی۔سی سی پی او لاہورنے قتل، ڈکیتی،اغواء سمیت سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ گروہوں کے قلع قمع کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے۔