
کے الیکٹرک سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کے حکام کی چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات، ترجمان لیسکو
ملاقات کے دوران صارفین اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کے الیکٹرک سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کے حکام کی چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات، صارفین و ملازمین کی حفاظت یقینی بنانے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر سے کے الیکٹرک کے جنرل منیجر ایچ ایس ای کیو شیراز احمد اور ہیڈ آف کوآرپوریٹ رضوان احمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف انجینئر مٹیریل مینجمنٹ رمضان بٹ، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر اقبال، ڈی جی ایمپلیمنٹیشن راجہ محمود، ڈائریکٹر کریڈیٹ مینجمنٹ یونٹ رائے مسعود کھرل بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صارفین اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر لیسکو اور کے الیکٹرک حکام نے ایک دوسرے کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا تاکہ حفاظتی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔