
رپورٹ ۔پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب
وفاقی وزیر نے ان تمام منصوبوں کیلئے فنڈنگ کا انتظام کر کے جلد تعمیراتی کام شروع کرنے کا عزم کا اظہار کیا.
وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی سربراہی میں رود کوہی سیلاب کی روک تھام اور مرنج ڈیم کی منصوبہ پرتفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں ایم این اے سردار عبدالقادر کھوسہ ، ایم این اے سردار شمشیر خان مزاری، سردار عمار اویس خان لغاری، سردار احمد خان لغاری ایم پی اے اور سردار علی منصور خان لغاری کے علاوہ نیسپاک اور محکمہ آبپاشی کے افسران کی شرکت کی اجلاس میں وفاقی وزیر نے تونسہ، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں رود کوہی برساتی نالوں پر متعدد چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے جاری فیزیبلٹی سٹٹدی کو جلد تکمیل کی ہدایت جاری کر دیں۔وفاقی وزیر نے حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا اس فیزیبلٹی سٹڈی کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے.
وفاقی وزیر نے ان تمام منصوبوں کیلئے فنڈنگ کا انتظام کر کے جلد تعمیراتی کام شروع کرنے کا عزم کا اظہار کیا.
وفاقی وزیر کی کوششوں سے راجن پور میں مرنج ڈیم کا منصوبہ منظوری کیلئے وزارت آبی وسائل بھجوا دیا گیا: اعلامیہ کے مطابق اس منصوبہ سے علاقہ میں سبز انقلاب آئے گا علاقائی معاشی ترقی ہو گی اور غربت میں نمایاں کمی ہو گی۔