صحت

پاکستان میں بچوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج ہے

نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور وزیر محکمہ اوقاف، زکوٰۃ و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر اور یونیسف کے وفد کے درمیان پنجاب کے ایم آئی سی ایس اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):04دسمبر:نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت،سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور وزیر محکمہ اوقاف، زکوٰۃ و عُشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصرسے مقامی ہوٹل میں گلوبل ایم آئی سی ایس کوآرڈینیٹر یونیسف نیویارک مسٹر اتیلا ہینشیوگلو اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی۔اس موقع پر یونیسف ساؤتھ ایشیاء کے چیف پلاننگ ڈیٹا مسٹر کیرن اوٹول، ڈیٹا مینیجر محمد اشرف، نعمان غنی، عظمی بخاری، ایل ایف او صباحت عنبرین، سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن احسن وحید، سپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن کلثوم ثاقب و دیگر افسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور وزیر محکمہ اوقاف، زکوٰۃ و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر اور یونیسف کے وفد کے درمیان پنجاب کے ایم آئی سی ایس اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔یونیسف کے وفد نے صوبائی وزراء کو پاکستان میں سرانجام دی جانے والی طبی و تعلیمی خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان میں بچوں کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ پنجاب کے بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے قیام کا بنیادی مقصد ہی بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ کرنا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی اپنی تمام تر توجہ نظام صحت کی بہتری کی جانب مرکوز کئے ہوئے ہیں۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ طب کے شعبہ میں جدید ریسرچ کے ذریعے ہی ہم اپنے بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔ نگران صوبائی وزیر محکمہ اوقاف، زکوٰۃ و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہاکہ بچوں کو صحت و تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اعدادوشمار بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ ایم آئی سی ایس پروگرام کی پنجاب میں کامیابی کیلئے دعا گو ہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button