سالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن، 55املاک سربمہر، 5 مسمار
سیل کی گئی املا ک میں نجی سکول، بیوٹی پارلر،نجی دفاتر، کلینک ، اکیڈمی، بائیو ٹیک لیب ، فارماسوٹیکل آفس، کلاتھ شاپ، ہاسٹل ، فارمیسی و دیگر شامل ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈ ی اے ٹیموں کا شادمان، سمن آباد، شادباغ اور کینال روڈ پرسالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن، 55املاک سربمہر، 5 مسمار۔
شہر بھر میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں/کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈ ی اے ٹیموں نے گزشتہ روزشادمان، سمن آباد، شادباغ اور کینال روڈ پرسالانہ کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران 55املاک کو سربمہر جبکہ 5کو مسمار کر دیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان ون میں پلا ٹ نمبر465اور729کو مسمار کر دیا۔ ایل او ایس روڈ، سمن آباد پر غیر قانونی تعمیرمسمار کر دی۔ کینال روڈ موضع ہربنس پورہ پر غیر قانونی تعمیرمسمار کر دی ۔ سیل کی گئی املا ک میں نجی سکول، بیوٹی پارلر،نجی دفاتر، کلینک ، اکیڈمی، بائیو ٹیک لیب ، فارماسوٹیکل آفس، کلاتھ شاپ، ہاسٹل ، فارمیسی و دیگر شامل ہیں۔ سیل و مسمار کی گئی املاک کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔آپریشن ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ زون ون عائشہ مطاہر کی زیر نگرانی کیا گیا۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرشہر بھر میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں/کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔