
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کا ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدور کے ہمراہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ۔
بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا قیام پنجاب کی نگران حکومت کا سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے انقلابی اقدام ہے
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کا ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدور کے ہمراہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ۔بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کی ورکنگ اور دی گئی سہولیات بارے آگاہ کیاگیا۔سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ، ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن عاصم جاوید اور متعلقہ افسران بھی موقع پرموجود تھے۔بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا قیام پنجاب کی نگران حکومت کا سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے انقلابی اقدام ہے۔یہ سینٹر محسن سپیڈ کے ساتھ ایک ماہ کی مدت میں مکمل کیاگیاہے۔سینٹر کے قیام سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ اور صنعت کاری کا عمل تیز ہوگا۔وفاقی اور صوبائی حکومت کے 17سے 20محکموں کے افسران اس سینٹر میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔بہترفیڈبیک سسٹم سے مانیٹرنگ کا عمل بھی بہتر ہوگا۔عوامی آراء اور تجاویز کی روشنی میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرمیں سہولیات کو مزید بہترکیاجاسکتا ہے۔ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدور نے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کو سراہا۔