مشرق وسطیٰ

نگران وزیر کا جیلانی باغ میں گل داؤدی نمائش کا دورہ

پھول امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ جیلانی باغ میں گل داؤدی کی نمائش شہریوں کیلئے تحفہ ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر برائے ہاوسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے آج جیلانی باغ میں منعقدہ سالانہ گل داؤدی نمائش کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی محمد طاہر وٹو نے نمائش کے حوالے سے نگران وزیر کو آگاہ کیا۔ سید اظفر علی ناصر نے گل داؤدی کی نمائش کے انعقاد پر پی ایچ اے کی کاوشوں کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ پھول امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ جیلانی باغ میں گل داؤدی کی نمائش شہریوں کیلئے تحفہ ہے۔ اس موقع پر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ پی ایچ اے نے امسال گل داؤدی نمائش میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کی جانب سے 35،000 سے زائد میری گولڈ اور گل داؤدی کے پھولوں کی نمائش سجائی گئی ہے۔ شہریوں کیلئے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو اور فوڈ کورٹس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے شہریوں کو سیر و تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ سموگ کے خاتمے کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر پی ایچ اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل صفی اللہ گوندل اور ڈائریکٹر ایم اینڈ او نقیب ارشد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button