
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا گلبرگ سپورٹس کمپلیکس گورومانگٹ کا دورہ
49 کنال پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس کمپلیکس ہے۔ای لائبریری، ملٹی میڈیا ہال، جاگنگ ٹریک، بچوں کا پلے ایریا و دیگر سہولیات موجود ہیں۔محمد علی رندھاوا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز گلبرگ سپورٹس کمپلیکس گورومانگٹ کا دورہ کیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سپورٹس کمپلیکس کے تمام سیکشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر و ڈی جی نے گلبرگ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی امور بارے تفصیلی بریفنگ لی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ جلد کھولا جا رہاہے، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگ سپورٹس کمپلیکس میں جم، سوئمنگ پول، یوگا، انڈو، آؤٹ سپورٹس کی سہولیات میسر ہیں۔ای لائبریری، ملٹی میڈیا ہال، جاگنگ ٹریک، بچوں کا پلے ایریا و دیگر سہولیات موجود ہیں۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی محمد رندھاوا نے کہا کہ گلبرگ سپورٹس کمپلیکس 49 کنال پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس کمپلیکس ہے۔گلبرگ سپورٹس کمپلیکس پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر بنایا گیا ہے، بہترین سروسز شامل کی گئی ہیں۔اس موقع پر چیف انجینئر اسرار سعید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویڑن جاوید رشید چوہان،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔