کھیل

جی ٹی اے 6 کا پہلا ٹریلر لیک، راک سٹار گیمز نے وقت سے پہلے ریلیز کردیا

چار دسمبر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر راک سٹار گیمز نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’ہمارا جی ٹی اے 6 کا ٹریلر لیک ہو چکا ہے، ہمارے یوٹیوب پر جاکر اصل ٹریلر دیکھیں۔‘

گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے مشہور زمانہ برینڈ ’راک سٹار گیمز‘ کی نئی ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ یعنی جی ٹی اے 6 کا ٹریلر پانچ دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ریلیز کیا جانا تھا، مگر ٹریلر آن لائن لیک ہو جانے کی وجہ سے راک سٹار نے ٹریلر جلدی ریلیز کر دیا ہے۔
چار دسمبر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر راک سٹار گیمز نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’ہمارا جی ٹی اے 6 کا ٹریلر لیک ہو چکا ہے، ہمارے یوٹیوب پر جاکر اصل ٹریلر دیکھیں۔‘
گیم کا ٹریلر بہت سی چھوٹی تفصیلات کی تصدیق کرتا ہے جو گزشتہ سالوں میں جی ٹی اے 6 کے بارے میں سامنے آتی رہی ہیں، جیسے کہ وائس سٹی سیٹنگ اور یہ کہ گیم بونی اور کلائیڈ کی کہانی سے متاثر ہو گی اور اس میں سیریز کی پہلی خاتون کا مرکزی کردار ہو گا۔
ٹریلر لوسیا نامی خاتون کے مرکزی کردار پر مرکوز ہے۔ بظاہر لوسیا، جو ٹریلر کے آغاز میں جیل جمپ سوٹ میں دکھائی گئی ہے، جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ کچھ جرائم کرے گی۔
راک سٹار کی پریس ریلیز میں گیم کی بہت مختصر تفصیل بھی دی گئی ہے۔ راک سٹار کا کہنا ہے کہ ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ ریاست لیونیڈا میں بنائی گئی ہے جو وائس سٹی کا بھی گھر ہے۔ جی ٹی اے 6 بھی راک سٹار کی پچھلی جی ٹی اے گیمز کی طرح روایتی گیم ہوگی جس میں تیز کاریں، لاپرواہ گن پلے، ناجائز کمائی گئی نقدی، اورعام امریکی لذتیت شامل ہوگی۔
ٹریلر میں دی گئی تفصیل کے مطابق جی ٹی اے 6 صارفین کیلئے 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔ پیر کو شائع ہونے والی ایک پریس ریلیز میں راک سٹار نے واضح کیا ہے کہ گیم اسی سال PS5 اور Xbox Series X/S پر بھی آ رہی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button