
کراچی پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں چھٹی میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج رئیر ایڈمرل جاوید اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ پاکستان نیوی کے زیر اہتمام “محفوظ سمندر خوشحال پاکستان” کے عنوان کے تحت منعقد کی جا رہی ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی اور بلیو اکانومی کے حوالے سے آگہی کا فروغ اور پالیسی سازی میں معاونت ہے۔