
ترکیہ کے قونصلر جنرل درمس باستگ نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری سے ملاقات کی اور ادبی و ثقافتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ترکیہ کے قونصلر جنرل درمس باستگ نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری سے ملاقات کی اور ادبی و ثقافتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں اعلی عہدیداران نے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انھوں نے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی کلاسز کا بھی دورہ کیا اور گٹار، ستار، ہارمونیم،کی بورڈ، طبلہ،ووکل، مجسمہ سازی، پینٹنگ، خطاطی و دیگر شعبوں کی کلاسز میں اساتذہ سے ملے،نوجوان طالب علموں کا کام دیکھا اور بھرپور سراہا،وہ الحمراء سٹوڈیو میں بھی گئے اور الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں آویزاں پاکستانی نامور آرٹسٹوں کی تصاویر دیکھیں اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف، انچارج اکیڈمی نوین روما و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔