
پاکستان اور جنوبی کوریا کے سفارتی تعلقات کے 40 سال کی تکمیل خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر
جنوبی کوریا آئندہ سال جبکہ پاکستان 2025 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت حاصل کرے گا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہونا خوش آئندہے۔بڑی تعداد میں پاکستانی ہنر مند اور ماہرین جنوبی کوریا کی ترقی میں اپنا کردار کررہے ہیں۔پاکستان اور جنوبی کوریا ایک پرامن اور خوشحال جنوبی ایشیا میں دلچسپی رکھتے ہیں.دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی ورثے کے شعبوں سمیت وسیع تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجون سے ملاقات کے دوران کیا۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ جنوبی کوریا کی کمپنیاں پاکستان میں انرجی اور دیگر شعبوں میں کام کررہی ہیں۔پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا آئندہ سال جبکہ پاکستان 2025 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت حاصل کرے گا۔